12 اگست، 2017، 2:10 PM

پاکستان کو امریکہ کی سفارتی، فوجی اور معاشی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے

پاکستان کو امریکہ کی سفارتی، فوجی اور معاشی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے

امریکی سینیٹر جان میک کین نے نئی افغان حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی افغان حکمت معلی میں پاکستان کو امریکہ کی سفارتی، فوجی اور معاشی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی سینیٹر جان میک کین نے نئی افغان حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی افغان حکمت معلی میں پاکستان کو امریکہ کی سفارتی، فوجی اور معاشی پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی افغانستان کے بارے میں  نئی حکمت عملی کے مطابق اگر پاکستان طالبان کی مبینہ مدد اور افغانستان میں انتشار پھیلانے والے طالبان اور حقانی نیٹ ورک کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرتا رہا تو اسے بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔نئی حکمت عملی میں آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں ترامیم شامل ہیں جس کے مطابق مزید امریکی فوجی اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی کے مشن کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ افغانستان کے لیے نئی حکمت عملی امریکی حکام کو افغان افسران کے ساتھ کام کرنے کا موقع دے گی جس کے مطابق امریکی افواج طالبان، داعش اور دیگر تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرسکتی ہیں۔امریکی سینیٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکہ کے کچھ سابق اور انتہائی تجربہ کار فوجی اہلکاروں اور خفیہ اداروں کے حکام نے بھی نئی افغان حکمت عملی بنانے میں مدد فراہم کی۔افغانستان سے متعلق امریکی حکمت عملی میں پاکستان پر نئی پابندیوں کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔ امریکی سینیٹر کی جانب سے پیش کردہ حکمت عملی میں افغانستان سمیت خطے میں موجود دیگر ریاستوں کے ساتھ مذاکرات کی تجویز دی گئی جن میں پاکستان، چین، بھارت، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمنستان شامل ہیں۔

News ID 1874509

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha